
پشاور : ڈپٹی اسپیکرکے پی اسمبلی ثریا بی بی اور اے این پی کی خدیجہ چترالی کے درمیان بحث و تکرار کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے خدیجہ چترالی کو کہا کہ آپ نے میرے حلقے میں کلاس فور کی بھرتیوں پر کوئی بات کی؟ میرا حلقہ ہے ، میرے حلقے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنی۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو اسمبلی کے فلور پر سامنے لائیں۔
اے این پی کی خدیجہ چترالی نے جواب میں ثریا بی بی کو کہا کہ آپ مجھے سرعام دھکمیاں دینے سے گریز کریں، مجھے ڈرانے کی کوشش نہ کرو ۔
خدیجہ چترالی نے کہا کہ جو حلقہ آپ کا ہے وہ میرا بھی ہے،وہاں کلاس فور کی بھرتیوں میں جو کرپشن ہو رہی ہے وہ سچ عوام کے سامنے لائوں گی۔
خدیجہ چترالی نے سپیکر چیمبر جاکر ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر شکایت بھی کی۔